عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی یقین دہانی کرادی
لاہور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی یقین دہانی کرادی ہے۔
ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کر دی گئی ہے۔
شورٹی انڈر ٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی ہے۔