شہباز شریف تعزیت کے لیے آج ایران جائیں گے

0

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کے لیے آج اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر سینئر وزراء بھی ہوں گے۔
وزیر اعظم سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.