اسحاق ڈار اورکرغزوزیر خارجہ نے آستانہ سے بشکیک کا سفر اکٹھے کیا
بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
کرغزستان کے وزیر خارجہ کلوییف نے آستانہ سے بشکیک کا سفر اکٹھے کیا۔
اسحاق ڈار ورکنگ وزٹ پر کرغزستان کے شہر بشکیک پہنچے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے موقع پر آستانہ، قازقستان میں ہونے والی ملاقات کے بعد انہیں کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلوبایف نے کرغز جمہوریہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔
دونوں وزراء نے آستانہ سے بشکیک تک ایک ساتھ سفرکیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں کرغز وزیر خارجہ کلوبایف ژین سے ملاقات کے دوران کرغز وزیر خارجہ نے فسادات کے مرتکب افراد کی گرفتاری، ان پر مقدمہ چلانے اور سزا دینے کا اعادہ کیا۔
کرغز وزیر خاجہ نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران شاہزیب کی پاکستان واپس آنے کی خواہش پر اسحاق ڈار نے انہیں اپنے ساتھ خصوصی طیارے میں وطن واپس لے جانے کا فیصلہ کیا ۔