سپیکر کا سخت ایکشن، غفلت پر 8 سکیورٹی اہلکار معطل

0

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپارلیمنٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخل ہونے پر سیکیورٹی عملے کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے اٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا اغاز کرا دیا ہے-
یاد رہےکہ جمعہ 17 مئ کو قومی اسمبلی کی کاروائی کے دوران وزیر دفاع خواجہ اصف نے پارلیمان کے ممبران کی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے اہم مسئلے کی طرف تو جہ مبذول کروائی تھی- پارلیمان کے تحفظ اور اس کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان ملازمین کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحفظ اور اس کی حرمت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا- پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی ترجمان ہے-پارلیمنٹ کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہم سب کی آ ئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
سپیکر نے بعد اذان سخت ایکشن لیتے ہوئے 8 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا اس سے پہلے پریس گیلری سے بھی صحافیوں کی طرف سے فوٹیج لینے اور ویڈیو بنانے پر پابندی لگا دی گئی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.