سنگوالہ سے اکوال تک سی پیک لنک روڈ کارپٹ کرنےکا آغاز، ملک ضمیر اعوان نے افتتاح کیا
سنگوالہ:طویل انتظار کے بعد سنگوالہ سے اکوال تک سی پیک لنک روڈ کو کارپٹ کرنےکا آغاز کر دیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان کے دست راست ملک ضمیر اعوان نے سنگوالہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ملک ضمیر اعوان کا کہنا تھا رکن صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان نے متعلقہ حکام کو بتایا کہ ٹمن روڈ پر سفر کرنے والے افراد اذیت کا شکار ہیں اس مشکل کے فوری حل کیلئے روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے جس پر سنگوالہ سے اکوال تک کارپٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔
عوامی حلقوں نے سی پیک لنک روڈ کو کارپٹ کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سنگوالہ بڈھیال اور بڈھیال ٹمن پورشن بھی جلد سے جلد کارپٹ کیا جائے کیونکہ لوگ اس روڈ کی وجہ سے شدید عذاب کا شکار ہیں۔