پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ جیت گیا

0

اسلام آباد: پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ جیت گیا۔
لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف تین سیٹس میں فتح حاصل کی۔
پاکستان نے پہلا سیٹ 21 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیتا، اس کے بعد دوسرا سیٹ بھی پاکستان نے 19 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیتا۔ترکمانستان نے میچ میں کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ 20 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیت لیا۔ پاکستان نے آخری سیٹ میں ترکمانستان کو 14 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے شکست دی۔
اس میچ سے قبل پاکستان نےایران کو بھی تین ایک سے شکست دی تھی۔
اس سے پہلے پاکستانی ٹیم نے ترکمانستان، کرغزستان، افغانستان اور سری لنکا کو ہرایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.