سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد آج پہلی بارڈھرنال پہنچیں گے
فتح جنگ : سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی آج اپنے گھر ڈھرنال پہنچیں گے۔
سردار سلیم حیدر دن 12 بجے براہمہ باہتر انٹرچینج سے اتریں گے جہاں اُن کا شاندار استقبال کیا جائے گا بعدازاں قافلے کی صورت میں علاقہ نلّہ، حطار، فتح جنگ سے ہوتے ہوئے اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال پہنچیں گے جہاں اُن کا فقیدالمثل استقبال کیا جائے گا۔