اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد : تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فیصل آباد اور کراچی کے جلسوں میں انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں ڈالنے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔  اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے ۔اجلاس میں گوادر کے افسوس ناک واقعے کی مذمت کی گئی اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا گیا ۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا اور ملک بھر میں سیاسی کارکنان پر تشدد اور گرفتاریوں کی بھی مذمت کی گئی ۔ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کسانوں سمیت تمام مظلوم طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اجلاس میں حالیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمیتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.