اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرارداد منظور
نیو یارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور ہو گئی ۔
اجلاس میں 143 اراکین نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی حمایت کی جبکہ 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 25 اراکین نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا۔
جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مکمل رکن بننے کی اہلیت تسلیم کرلی اورسلامتی کونسل کو قرار داد کی حمایت کی سفارش کی ہے۔
قرارداد کی منظوری کی وجہ سے عالمی سطح پر فلسطینی عوام کا موقف مزید مضبوط ہوا ہے اور اسرائیل اور اس کے حواریوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔