اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان ہو گا

0

ایپوہ:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فائنل شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا،پاکستان نے 13 سال بعد ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
آخری لیگ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا،پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران ملائشیا اور کوریا جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا اس کے علاوہ کینیڈا کی ٹیم کو بھی ہرایا جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان کے میچز برابر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.