گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حلف اٹھا لیا

0

لاہور: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں سردار سلیم حیدر خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی مریم نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سبکدوش ہونے والے گورنر محمد بلیغ الرحمن ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، سید خورشید شاہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور صوبائی وزرا اور صوبائی سیکرٹریز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.