پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی
مدینہ منورہ:پاکستان سے عازمین کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا شاندار استقبال کیاگیا۔عرب نعت خوانوں کی ٹیم نے دف پر "طلع البدروعلینا”نعت رسول مقبول پڑھ کر پاکستانی عازمین حج کاسرکار دوعالم ؐ کے شہر مدینہ منورہ میں استقبال کیا۔
جمعرا ت کو سب سے پہلی حج پرواز کراچی سے 179 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ اس موقع پر عازمین حج کا پاکستانی عازمین حج کا سعودی عرب میں پاکستان کے فاروق احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو ، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیا الرحمن، ڈائریکٹر سہولت و تعاون احمد ندیم خان ، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی ،ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے مدینہ منورہ میں عازمین حج کا استقبال کیا۔ کراچی اور اسلام آباد سے بھی بالترتیب 151اور 200 عازمین حج پر مشتمل پروازیں مدینہ منورہ پہنچ گئی ہیں۔