گندم انکوائری کے لئے انوار الحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید

0

اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے کہاہے کہ گندم انکوائری کے لئےنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو طلب نہیں کیا گیا۔
ایک بیان میں انہوں نے گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردیدکی ہے۔
کامران علی افضل نے کہا کہ دونوں حضرات کو طلب کیے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.