احسن اقبال کی قومی ہاکی ٹیم کو کوریا کے خلاف کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد :وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نےقومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔
قومی ٹیم نے ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں کوریا کے خلاف 0-4 سے کامیابی حاصل کی۔
وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی اور ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ ظہور احمد نے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان نے اپنے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 گول سے شکست دی تھی۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔