اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
اسلام آباد :نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 15 ویں او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بانجل گیمبیا پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گیمبیا کے وزیر پٹرولیم و توانائی نانی جوارا،سیکرٹری خارجہ ایمبیسیڈر سائرس سجاد قاضی اور سینیگال میں پاکستان کے سفیر سمیعہ میمونہ سید نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔