پٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی

0

اسلام آباد:پٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کردی گئی ہے.
حکومت نے فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کوجاری نوٹیفیکشن کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔
اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی صارفین کیلئے قیمتوں کے رحجان کا جائزہ لیا۔ یکم مئی سے فی لیٹرپیٹرول 5.45 روپے کے کمی کے بعد 288.49روپے اورہائی سپیڈڈیزل 8.42 روپے کمی کے بعد 281.96 روپے ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.