اسلام آباد کے صحت مراکز میں نئی بھرتیوں کے لیے این او سی جاری
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برائے صحت امور ڈاکٹر مختار احمد ملک کی زیر صدارت اسلام آباد کے صحت کے منصوبوں اور مسائل کے حل پر خصوصی اجلاس ہوا۔
لوکل سطح پر خصوصا دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کو مکمل فعال کرنے اور طبی عملہ تعینات کرنے اور ادویات اور ایمبولینس کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
تمام بنیادی صحت مراکز کو مئی کے آخر میں فعال کر دیا جائے گا،صحت مراکز میں خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے وزارت صحت کواین او سی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی عوام کو صحت سہولیات میں پہلی دفعہ تاریخی سہولیات میسر آئیں گی۔
پمز ہسپتال میں ایڈیشنل 200 بیڈ جلد مہیا کر کے نیا بلاک کھول دیا جائے گا۔
کورونا کے دوران چک شہزاد کے علاقے میں بنائے گئے ہسپتال کو IHTC کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ دیا جا رہا ہے ،جس کا آغاز 200 بیڈ سے ہو رہا ہے جس میں پمز کی سطح کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں پہلے سے موجود شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں پر کام شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کیا جائے گا۔
ترامڑی ہسپتال کی فوری تعمیر شروع کرنے کے لئے سعودی حکومت سے فوری بات چیت کی جائے گی۔
تمام صحت مراکز کی مئی میں ورکنگ شروع ہونے سے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال چک شہزاد کے شروع ہونے سے جبکہ پمز اور پولی کلینک کے ایڈیشنل بلاک شروع ہونے سے صحت سہولیات میں انقلاب نظر آئے گا.
آ