پنجاب میں بلدیاتی نظام میں بہتری کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم
لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے
صوبے میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی ذیشان رفیق کو کمیٹی کا کنوینر اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو کمیٹی کا معاون کنوینیر مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت وزیر اعلیٰ نے پنجاب لوکل گورمنٹ ایکٹ 2022 پر ازسرنو غور اور صوبہ پنجاب کے بلدیاتی نظام کو بہتر کرنے کے لئیے 15 اراکین اسمبلی پر مشتمل ہائی لیول کمیٹی قائم کر دی ہے۔ انشااللہ مثالی اور با اختیار بلدیاتی نظام تشکیل دیں گے۔