ٹی ٹوئینٹی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

0

راولپنڈی : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی،نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا اور کیوی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ان کے علاوہ محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2 ،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
ان کے علاوہ عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے، بریسویل، سودھی اور لسٹر کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.