قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن، پولنگ جاری
اسلام آباد :قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔
پولنگ صبح اٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی پانچ،پنجاب اسمبلی کی 12،خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی دو دو نشستوں پر ووٹرزاپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ۔این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان،این اے 119 لاہور،این اے 132 قصور اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20خضدار اور پی بی 22 لسبیلہ،خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ،پی کے 91 کوہاٹ۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 تلہ گنگ/ چکوال،پی پی 32 گجرات،پی کے 36 وزیر آباد ،پی پی 54 نارووال،پی پی 93 بھکر،پی پی 139 شیخوپورہ،پی پی 149لاہور،پی پی 149 لاہور،پی پی 154 لاہور،پی پی 164 لاہور،پی پی 266 رحیم یار خان اور پی پی 290 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔