دوسرا ٹی ٹوئنٹی، 22 رنز پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی
راولپنڈی : راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میں 22 رنز پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی۔
قبل از یں پاکستان نے ٹاس جیت لیا نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
دوسرے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستانی سکواڈ : بابر اعظم ، صائم ایوب ، محمد رضوان ،عثمان خان ، افتخار احمد ، عرفان خان ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد عامر ، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔
کیویز سکواڈ :ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ ، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل، کول میک کونچی، ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور بین لیسٹر پر مشتمل ہے ۔