وزیراعظم کا جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کےلئے دانش یونیورسٹی کےقیام کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طلبہ و طالبات کو بہترین اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کےلئے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی کےقیام کا اعلان کیابہے اور کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے…

قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 21 مارچ تک جاری رہے گا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 21 مارچ تک جاری رہے گا قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا اجلاس میں قومی اسمبلی کے14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے…

مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کا شدید احتجاج، نعرے بازی،شور شرابہ، صدر نے ہیڈ فون لگا کر خطاب کیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج، نعرے بازی اور شور شرابہ کیا۔ پی ٹی آئی ارکان بانی کی تصاویر والے پوسٹرز لہراتے رہے، احتجاج کے باوجود صدر نے ہیڈ فون لگا کر اپنا…

وزیرِ اعظم کا بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نےچیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز…

سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو تحریری طور پر بھجوایا ہے،آئین کی شق 64(1) کے تحت انکی نشست…

سردار یوسف نے وزیر مذہبی امور کا قلمدان سنبھال لیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا. وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد پرایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطاء الرحمٰن نے وفاقی وزیر کااستقبال کیا۔…

بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی

دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی. روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے ایک سال میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد دوسرا ائی سی سی ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست ہوئی،روہت شرما کو…

صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزراء…

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

لاہور : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا, عبدالغفار وٹو اور رکن صوبائی اسمبلی فدا حسین وٹو نے یہاں ملاقات کی اورمتعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے اراکین کو…

آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد :واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں. اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر…