ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گولڑہ معطل
اسلام آباد : ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نےناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گولڑہ کو معطل کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشنزنے تھانہ گولڑہ کا دورہ کیا،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گولڑہ معطل کیا گیا ۔ایس ایچ او گولڑہ کو جرائم کی بیخ کنی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس ڈی پی او اور ڈی پی او صدر سے وضاحت طلب کرلی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ
ہائیکنگ ٹریل چاہے اسلام آباد کی حدود میں ہوں یا ٹیکسلا کی سیاحوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی ذمہ داری ہے۔ جرائم کی روک تھام میں ناکام ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔