رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کی لیڈرشپ کے لئے ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان

0

کراچی : رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کے دو سر فہرست قائدین کو ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینکنگ کے دو قائدین کو یہ ایوارڈز دیے گئے۔ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے چیئرمین اور EnerTech ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او عبداللہ المطیری کو توانائی کے شعبے میں جدت طرازی کو فروغ دینے کی کاوشوں کے اعتراف میں ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔
نیشنل ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کمپنی اور کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی میں اہم ذمہ داریاں نبھانے والے عبداللہ المطیری کو مالیات اور پائیداری پر مہارت حاصل ہے۔
بورڈ رومز کی سرگمیوں کے علاوہ عبداللہ المطیری کویت گرین بلڈنگ کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرتے ہیں۔ پائیدار ترقی کے لیے غیرمتزلزل عزم اور دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں عبداللہ المطیری کو انرجی انوویٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔عبداللہ المطیری کی رہنمائی میں آر آئی ڈی بی ایل ڈیجیٹل بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس کے خواہشمند پانچ امیدواروں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو شریعت کے مطابق قابل رسائی اور جامع مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.