وزیراعظم دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے

0

مدینہ منورہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے،وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔
مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے،پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔
وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم نے رات مدینہ منورہ میں قیام کیا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کئے، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی،
اورفلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعائیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.