وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان سعودی ولی عہد کی طرف سے افطار پر مدعو
مکہ: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ کے الصفاء پیلس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی۔
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر اس وقت سعودی عرب میں ہیں گزشتہ رات کو انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور نماز عشاء اور نوافل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ادا کیے جس کے بعد وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکۃ المکرمہ پہنچے ۔
وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی افطار پر مدعو کیاگیا ۔