سینیٹ کی 30 خالی سیٹوں پر پولنگ جاری
اسلام آباد: سینیٹ کی 30 خالی سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔59 اُمیدواروں میں مقابلہ۔
اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن)کے اسحٰق ڈار، جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انصر محمود ٹیکنو کریٹ نشست پر اور فرزند حسین شاہ جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔
سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار ہیں، 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 6 امیدوار، ایم کیو ایم کا ایک اور 4 آزاد امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے تین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں۔
خواتین کی 2 نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی 2 اور ایک آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔
ٹینکوکریٹس کی 2 نشستوں کی پیپلز پارٹی کے 2 اور 2 آزاد امیدوار مدمقابل ہیں، اقلیت کی ایک نشست پر پیپلز پارٹی کا ایک اور ایک آزاد امیدوار میدان میں ہے۔
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 26 امیدوار مدمقابل ہیں، 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدوار ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 6، خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر تین امیدوار، خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 4 امیدوار اور اقلیت کی ایک نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے 7 جنرل اور دو خواتین کی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
پولنگ سہہ پہر 4بجے تک جاری رہے گی ۔