قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب
اسلام آباد : صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہو گا۔