وزیر اعظم کا تربت نیول ائیر بیس پر حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کاروائی سے دہشتگرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے،
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے.