رضا ربانی سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے محروم

0

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سینیٹ کے انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے محروم ہو گئے۔
پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے انتخابات کے لئے رضا ربانی کے ساتھ ساتھ سابق سینیٹر رخسانہ زبیری کو بھی ٹکٹ نہیں دیاتاہم سابق خاتون سینیٹر قرات العین مری اپنا ٹکٹ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئیں۔

پیپلز پارٹی انتخابات میں تجربہ کار سینٹرز کی جگہ نئے چہروں کو لے کے سامنے آئی ہے۔
اسی طرح سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مشاہد حسین سید اور سابق سینیٹر آصف کرمانی بھی مسلم لیگ ن کا سینٹ کے لیے ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.