آصف زرداری کی بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان پر حاضری

0

لاڑکانہ:صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعہ کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں بھٹو خاندان کے شہداءکے مزار پر حاضری دی۔

صدر مملکت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مقتول چیئرپرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی اہلیہ شیریں امیر بیگم مرحومہ کی قبر پر بھی حاضری دی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں انہوں نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.