بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ

0

اسلام آباد : ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جنوری کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارسے متعلق جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 1.84 فیصدکااضافہ ہواہے، دسمبر2023 کے مقابلہ میں جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.03 فیصدکااضافہ ہوا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.52 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں چینی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر2.20فیصد، گارمنٹس 5.91 فیصد، پیٹرولئیم 6.78 فیصد، فرٹیلائزر12.59 فیصد اور سمینٹ کی پیداوارمیں 0.05 فیصدکا اضافہ ہواہے، اس کے برعکس سوتی دھاگا کی پیداوارمیں 15.94 فیصد، سوتی ملبوسات 9.31 فیصد، آئرن اینڈ سٹیل 1.07 فیصد اورآٹوموبائل کی پیداوارمیں 46.21 فیصدکی کمی ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.