ملکی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینٹ کاعہدہ خالی ہو گیا

0

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کے سبکدوش ہونے کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینٹ کاعہدہ خالی ہو گیا۔

اس سے پہلے جنرل ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے مارشل لاء کے ادوار میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے سے یہ عہدے ختم ہوئے تھے۔
صادق سنجرانی نے 7 مارچ کو منتخب ایم پی اے کی حیثیت سے بلوچستان اسمبلی میں حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی قائمقام چیئرمین بن گئے۔

11 مارچ کو مرزا آفریدی سمیت 52 سینٹر ریٹائر ہوئے جس کے باعث مرزا آفریدی قائم مقام چیئرمین بھی نہیں رہے، اس وقت سینیٹ کا کوئی سربراہ نہیں ہے چند روز پہلے اسحاق ڈار کی سربراہی میں پارلیمانی لیڈرز نے اس مسئلے پر غور کیا تھا کہ آئین چیئرمین سینیٹ کا عہدہ خالی نہ رکھنے کا تقاضا کرتا ہے تو اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے، تجویز تھی کہ صادق سنجرانی یا مرزا آفریدی کو بطور چیئرمین سینیٹ توسیع دی جائے تاکہ نیا چیئرمین آنے تک سینیٹ غیر فعال نہ ہو سکے لیکن پی پی پی نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور ملک میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا کہ سینیٹ کا کوئی سربراہ موجود نہیں ہے جبکہ چیئرمین سینٹ ہی قائمقام صدر کے فرائض بھی انجام دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.