جے یو آئی کوٹے کی مخصوص نشست نامعلوم خاتون کو دے دی گئی

0

اسلام آباد: جے یو آئی کے کوٹے پر قومی اسمبلی کی مخصوص نشست نامعلوم خاتون کو دے دی گئی ۔

قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے کوٹے پر جاری مخصوص نشست کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے اور تحقیقات کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن نے نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدف احسان نہ تو جے یو آئی کی رکن ہیں اور نہ ہی ان کا نام جے یو آئی کی فہرست میں دیا گیا، صدف احسان کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر کے حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور مخصوص نشست کے لیے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.