سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اورڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد:نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اورڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایاز صادق سے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔
سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے، انکے مدِ مقابل عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے،سپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے۔
سپیکر کے انتخاب کے لیے صرف 1 ووٹ منسوخ قرار دیا گیا۔

سردار ایاز صادق تیسری بار سپیکر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔
سردار ایاز صادق اس سے پہلے دو بار اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غلام مصطفیٰ شاہ سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔
سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں 197 ووٹ حاصل کیے، جبکہ انکے مدِ مقابل جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں 14 ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا جن میں جے یو ائی کے 8 ارکان, آزاد رکن خواجہ شیراز, اختر مینگل ،مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نیلسن عظیم، پیپلز پارٹی کے شبیر بجارانی، ایم کیو ایم اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل تھا ۔
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 290 ووٹ ڈالے گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.