صدارتی الیکشن، آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے

0

کراچی: صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے گئے۔

کاغذات نامزدگی صدارتی الیکشن کے آر او چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما آصف زرداری کے کاغذات جمع کرائیں گے۔
صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.