ایاز صادق نے عامر ڈوگر کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا، گلے ملے
اسلام آباد : قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے کے بعد سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کے سپیکر کے امیدوار عامر ڈوگر کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیااور ان سے گلے ملے۔
ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر، حامد رضا اور عمر ایوب سے بھی مصافحہ کیا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر نے مجھے ہمیشہ بڑا بھائی کہا ہے میں انہیں بھائی بن کر دکھاؤں گا۔
اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر گزار ہوں کہ تیسری مرتبہ اس منصب پر منتخب ہوا۔
اپنی نامزدگی پر قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آصف زرداری کا شکر گزار ہوں کہ تیسری مرتبہ اعتماد کیا، ایم کیو ایم کا بھی شکرگزار ہوں کہ دوسری بار اعتماد کا ووٹ دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ سب کی مدد سے سیاست میں اتفاقِ رائے پیدا کروں، میری دونوں جانب سے گزارش ہے کہ اختلاف کریں لیکن جمہوری انداز میں، سیاست میں تلخیاں پاکستان کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔