اوجی ڈی سی ایل کا آئی ایس جی ایس کے ساتھ اشتراک

0
  • اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (آئی ایس جی ایس) نے گیس ذخیرہ کرنے کے لیے اسٹریٹجک انڈر گراؤنڈ گیس سٹوریج (ایس یو جی ایس) پروجیکٹ کے لیے اشتراک کیا ہے،
    مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ او جی سی ایل سے جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدہ کے مطابق دونوں کمپنیاں گیس کے وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے او جی ڈی سی ایل کی فیلڈز میں اسٹریٹجک انڈر گراؤنڈ گیس سٹوریج تیار کرنے کے ممکنہ مواقع کا جائزہ لیں گی ،واضع رہے اسٹریٹجک انڈر گراؤنڈ گیس سٹوریج پروجیکٹ ایک اہم اقدام ہے جسے اضافی گیس کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے قیام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، خاص طور پر آف پیک سیزن کے دوران جب پاکستانی مارکیٹ میں سپلائی کے مقابلے میں طلب کم ہوتی ہے۔ اسٹریٹجک انڈر گراؤنڈ گیس سٹوریج پروجیکٹ کے ذریعے، او جی ڈی سی ایل اور آئی ایس جی ایس کا مقصد اسٹوریج کی گنجائش پیدا کرکے اور صنعت میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجارتی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کے انتظامات کو آسان بنا کر ان مشکلات کو کم کرنا ہے۔تکنیکی اور تجارتی فزیبلٹی کے تحت، اس منصوبے میں پانی نکالنے کے کنوؤں، کمپریسرز، اور پائپ لائنوں کو جوڑنے اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات شامل ہے جو کہ 15 بلین کیوبک فٹ (بی سی ایف) گیس کو ایڈجسٹ کرنے اور پانچ کارگو کے برابر ہے، جودو ماہ کی مدت کے لیے کافی ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.