پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے ووٹ مانگ لیا

0

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان
سے وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے ووٹ مانگ لیا۔
پی ٹی ائی کا وقت جمعرات کو مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچا۔

وفد میں عمر ایوب ، اسد قیصر ، عامر ڈوگر، صاحبزادہ صبغت اللہ ، محبوب شاہ ، ڈاکٹر امجد جنید اکبر اور علی خان جدون شامل تھے ۔

اس موقع پر گورنر کے پی حاجی غلام علی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، محمد اسلم غوری ، مولانا امان اللہ ، مفتی ابرار بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے وفد کو بتایا کہ ان کے پاس مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی بھی آئے تھے ہم نے ابھی انہیں بھی کوئی جواب نہیں دیا مشاورت پارٹی کے اندر کریں گے پھر اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.