مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفی
اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل نو منتخب ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو پیش کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کا استعفی قبول کرلیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری بحیثیت ممبر قومی اسمبلی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔