پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ،نعرے بازی،نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

0

لاہور:پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو دو گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سمیت 300 سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، ن لیگ کے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 98 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا، دونوں عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک جمع کروانے کا وقت دیا گیا۔
ایوان میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان شدید نعرے بازی کرتے رہے اور پی ٹی آئی ارکان نے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگی ارکان نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے، گھڑی چور اور ٹبر چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔
مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز اجلاس میں پہنچیں تو ن لیگ کے اراکین نے شیر شیر کے نعرے لگائے لیگی ارکان نے نواز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔

پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار اسلم اقبال اسمبلی نہ پہنچ سکے، ن لیگ اور اتحادیوں کے 215 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 ارکاننے حلف اٹھایا ۔

اجلاس کے دوران نماز جمعہ کے لیے 45 منٹ کا وقفہ بھی کیا گیا۔

حکومتی ارکان کو سپیکر کے دائیں اور جبکہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو سپیکر کے بائیں جانب کی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔
اسمبلی اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا،اجلاس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.