پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

0

لاہور: گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق کل کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔
صوبائی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں نو منتخب اراکین کے استقبال اور رہنمائی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.