جے یوآئی ف کو بلوچستان حکومت سے جواب ہو گیا

0

اسلام آباد : جے یوآئی ف کو بلوچستان حکومت میں شمولیت سے جواب ہو گیا۔
مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے یوآئی ف کے راہنماؤں کا دل توڑ دیا ۔
ماضی کی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور جے یو آئی ف کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر جے یو آئی ف کے وفد نے نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق بات کی تو اسحاق ڈار نے معذرت کی اور کہا کہ "آپ نے دیر کردی ہے، مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شراکت اقتدار کےلیے پیپلز پارٹی سے معاہدہ کرچکی ہے”.

جے یو آئی ف کے راہنما مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا کہ جےیو آئی اور ن لیگ کم از کم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.