پنجاب اسمبلی کے 2 مزیدآزاد ارکان مسلم لیگ (ن) شامل

0

لاہور : پنجاب اسمبلی کے 2 مزیدآزاد ارکان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے۔

پی پی 180 قصور سے کامیاب احسن رضا خان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی نے ملاقات کی

مریم نوازشریف نے احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خیرمقدم اور مبارک دی۔
آزاد ارکان نے مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.