انتخابی نتائج مسترد،نواز شریف ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں، مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں ۔
یہاں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس دو دن جاری رہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابات کے بیان کو مسترد کرتے ہیں پچھلے انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کا ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی جماعت کے اتحادی نہیں ہیں،اسمبلیوں میں شرکت تحفظات کے ساتھ کریں گے۔ فیصلے اب ایوانوں میں نہیں میدان میں ہوں گے۔