پی ٹی آئی امیدوار جہانگیر ترین کے حق میں بیٹھ گئے
لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
پیر اقبال شاہ این اے 155 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے ان کی دستبرداری کے بعد این اے 155 میں اب جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔
اقبال شاہ کے بیٹے عامر اقبال شاہ نے اعلان کیا کہ میرے والد ایم این اے کا الیکشن نہیں لڑیں گے، میں پی پی 228 سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔