الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر انتخابی نشان تبدیل نہیں ہو گا

0

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز ،ڈی آراوزاور آراوز کو پیشگی اجازت کے بغیر انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز ، ڈی آر اوزاور آر اوزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے اس مرحلہ پر اجتناب کریں اور اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لیں کیونکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اور ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.