وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچیں گے

0

ڈیووس:نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچیں گے.

وزیرِ اعظم "عالمی تنازعات کے دور سے بچاؤ” (Preventing an Era of Global Conflict) کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے غیر رسمی اجلاس (IGWEL) میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں دنیا کے معروف پالیسی ساز، سرمایہ کار و کاروباری رہنما اور ماہرین بھی شرکت کریں گے.

وزیرِ اعظم ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ (DP World) اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ (JW International Holding) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے.

وزیرِ اعظم سے ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کارگِل (Cargill) کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن سائیکس (Brian Sikes) بھی ملاقات کریں گے.

وزیرِ اعظم بعد ازاں عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاؤز اور ہلڈے شواب (Klaus and Hilde Schwab) کی جانب سے عالمی سیاسی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی کاروباری کونسل کے سربراہان و اسٹریٹجک شراکت داروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.