چوہدری پرویز الٰہی اوران کی اہلیہ قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر

0

لاہور : پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اوران کی اہلیہ قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا۔

ٹربیونل نے چوہدری پرویز الٰہی کو این 69 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دئیے تھے۔

  •  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے،شکایت کنندہ کی جانب سے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے،تمام جائیداد ایف بی آر ریٹرن میں درج ہیں،عدالت کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.