بانی چیئرمین8فروری کے الیکشن سے مکمل آؤٹ
راولپنڈی:بانی چیرمین پی ٹی آئی 8 فروری کے الیکشن سے مکمل آؤٹ ہو گئے
الیکشن ٹربیونلز نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی اور این اے 122سے اپیلیں خارج کر دیں
این اے 89 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ درست قرار تمام اعتراضات بھی درست قرار دے دئیے گئیے
ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق بانی چییرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے ،سزا کم ہو یا زیادہ سزا۔ سزا ہی ہوتی ہے ،ضمانت ہوئی سزا برقرار ہے،جب تک سزا برقرار ہے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
پی ٹی آئی راہنما اس فیصلہ کو ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کریں گے۔